’’ بلاول بھٹو کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے، اس لیے ۔۔۔ ‘‘ مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل سے نکل کر گاڑی میں بیٹھتے ہی بڑی بات کہہ دی

2019 ,مارچ 12



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف اور بلاول بھٹو کی گفتگو کا زیادہ علم نہیں، بلاول بھٹو کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، نوازشریف کا ذہنی دباؤ کے باعث بلڈ پریشر ٹھیک نہیں ہورہا ،ڈاکٹرز نے ادویات میں تبدیل کردی ہیں۔ ن لیگ کے مرکزی رہنماء مریم نوازنے کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد میاں نوازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ نوازشریف کی طبیعت بہتر نہیں ہے۔نوازشریف کو رات بھر انجائنا کی شکایت رہی۔ ذہنی دباؤ کے باعث نوازشریف کا بلڈ پریشر ٹھیک نہیں ہورہا ہے۔ نوازشریف خرابی صحت کے باعث جمعرات کو کسی سے ملاقات نہیں کریں گے۔مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب کے ذاتی معالج کو ساتھ لیکر آئی تھی۔نوازشریف کے ڈاکٹرز نے ان کی ادویات میں تبدیلی کردی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ بلاول بھٹو کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔بلاول بھٹو نے وقت نکال کر نوازشریف کی تیمارداری کی ہے۔نوازشریف کی تیمارداری کرنے پربلاول بھٹو کا کل بھی شکریہ ادا کیا آج پھر شکریہ ادا کرتی ہوں۔اسی طرح آج مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اورمیاں حمزہ شہبازنے بھی نوازشریف سے ملاقات کی ، ملاقات میں نوازشریف کی صحت ،علاج سمیت سیاسی صورتحال اور بلاول بھٹو کے ساتھ ہونے والی ملاقات پر بات چیت کی گئی۔نوازشریف نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں ایک بار تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔ واضح رہے گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف سے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے جیل میں ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔ بلاول بھٹو نے بتایا کہ نوازشریف سے ملاقات میں میثاق جمہوریت پر بات چیت کی گئی۔ اگر میثاق جمہوریت پر عملدرآمد کیا جاتا توآج یہ مسائل نہ ہوتے۔انہوں نے تمام جماعتوں کو میثاق جمہوریت کی شقوں پر نظرثانی کیلئے نقطہ نظر پیش کرنے کی درخواست بھی کی۔

متعلقہ خبریں