وزیراعظم نے اہم امریکی شخصیت سے ملاقات کر کے واضح پیغام دے دیا

2019 ,جولائی 22



واشنگٹن (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ملاقات کی جس دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹ جوڈیشری کمیٹی کے سربراہ اور امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیراعظم سے ملاقات کے موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی و دیگر بھی شریک تھے۔اس موقع پروزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان میں عدم استحکام کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑی ،افغانستان کے مسئلے کا پر امن سیاسی حل چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا سے وسیع بنیادوں تعلقات کا خواہا ں ہے،امریکہ سے تجارت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون چاہتے ہیں ۔ادھر امریکی سینیٹر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں سے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ،پاکستان نے افغانستان میں امن کے لیے اہم کردار ادا کیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے پائیدار تعلقات باہمی مفاد کے لیے ضروری ہیں ۔

    متعلقہ خبریں