میچ تو ایک بہانہ تھا اصل کہانی یہ تھی۔۔۔۔پی ایس ایل کے فائنل کے فوراً بعد ایرین ہولینڈ کہاں اور کیا کام کرتے پائی گئیں؟تصاویر آپ کو دنگ کر ڈالیں گی

2019 ,مارچ 19



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا رنگا رنگ میلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہو چکا ہے اور پوری دنیا یہ جان چکی ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جہاں کے عوام کھیلوں اور کھلاڑیوں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔  پی ایس ایل کھیلنے کیلئے جہاں کئی نامور غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئے تو وہیں سابق مس ورلڈ اور میزبان ایرین ہولینڈ بھی پاکستان آئیں اور پاکستانی ثقافت کے رنگ میں بھی کچھ ایسا رنگیں کہ مشرقی لباس پہن کر میزبانی کرتی رہیں لیکن وہ تو چھپی رستم بھی نکلیں جو کراچی کی سیر بھی کرتی رہیں اور کسی کو کانوں کان خبر تک نہ ہونے دی۔ ایرین ہولینڈ نے پاکستان سے جانے کے بعد کراچی کے ساحل سمندر پر زینب عباس کیساتھ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا پرامن رہو کراچی، بھرے دل کیسا تھ آج پی ایس ایل کو الوداع کہہ رہی ہوں۔ یادگار تجربہ دینے پر میں اپنی ٹیم اور پی سی بی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ پاکستان! تم بہت پرجوش اور بہترین میزبان ثابت ہوئے جبکہ کرکٹ کی شاندار گیم سے متعلق بہت سی باتیں بھی ہوئیں! کرکٹ، پاکستان اور زینب عباس کو ابھی سے مس کرنے لگی ہوں ۔

متعلقہ خبریں