اچھا تو یہ بات تھی : نواز شریف اور شہباز شریف دراصل کیوں چپ ہیں؟ ایسا دعوی سامنے آگیا کہ یقین کرنا مشکل ہوگیا

2019 ,فروری 25



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف قانون دان راجہ عامر عباس نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی خاموشی کے پیچھے انکی لیگل ٹیم کا ہاتھ ہے۔انکا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی لیگل ٹیم انکو یہ سمجھانے میں کامیاب ہوچکی ہے کہ عدالتوں کے خلاف بیان دے کر عدالت سے ریلیف نہیں لیا جا سکتا۔ نجی ٹی وی پر نواز شریف کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے بیرسٹر عامر عبناس کا کہنا تھا کہ ابھی یہ بات ہو رہی تھی کہ نواز شریف ڈیل کے انتظار میں خاموشی اختیار کر چکے ہیں جبکہ میں سمجھتا ہوں کہ ایسا نہیں ہے نواز شریف اور شہباز شریف کی خاموشی کے پیچھے کسی ڈیل کا کوئی کردار نہیں بلکہ اس کا کریڈٹ ان کی لیگل ٹیم کو جاتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی لیگل ٹیم ان کو یہ سمجھانے میں کامیاب ہو چکی ہے کہ اگر آپ عدالت کے باہر کھڑے ہوکر عدالت کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کریں گے اور اسی عدالت کے خلاف محاذ آرائی کریں گے تو آپ کبھی بھی اس عدالت سے ریلیف حاصل نہیں کر سکتے۔ دوسری جانب معروف صحافی سلیم صافی کا کہنا تھا کہ یہ بات سب کو معلوم ہے کہ پہلے والا این آر او مقتدر قوتوں نے کروایا تھا یہی وجہ ہے کہ ہم بار بار یہ بات سنتے ہیں کہ نہ ہم لوگ ڈیل مانگیں گے اور نہ ان کے پاس ڈیل کرنے کا اختیار ہے۔انکا کہنا تھا کہ میں آپ ایک بات بتا دوں کہ دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو ڈھیل دینا شروع کردی ہے تاہم جب میں فریقین کی بات کرہرا ہوں تو اس سے مراد حکومت نہیں بلکہ مقتدر طبقے ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ ایک جانب دونوں ایک دوسرے کو ڈھیل دے چکے ہیں تو دوسری جانب ڈیل کے لیے بات چیت چل رہی ہے۔

متعلقہ خبریں