وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پیغام جاری کر دیا

2019 ,اگست 11



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے عید الاضحی سے ایک روز قبل مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم اور سنگین صورتحال پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈر ہے کہ آر ایس ایس اورنازی پارٹی کا نظریہ کشمیر میں تھمنے والا نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ کشمیریوں کی نسل کشی سے کشمیر کا جغرافیہ تبدیل کرنے کی کوشش ہور ہی ہے ، سوال ہے کہ کیا دنیا مقبوضہ کشمیر میں وہ سب دیکھے گی جو ہٹلر نے کیا۔ یاد رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے جبکہ وادی میں انٹرنیٹ اور ہر قسم کی سہولت بند کر دگئی ہے جبکہ کرفیو بھی نافذ ہے۔

متعلقہ خبریں