کترینہ کیف کا مومی مجسمہ مادام تساوؤمیوزیم میں سجا دیا گیا

2018 ,اپریل 15



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا موم سے بنا خوبصورت مجسمہ مدام تساوؤ میوزیم میں سجا دیا گیا ہے۔نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں موجود مادام تساوؤ میوزیم کی جانب سے بذریعہ ٹوئٹ کترینہ کیف کے مومی مجسمے کی تصاویر جاری کی گئیں۔اداکارہ کے مجسمے کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس میں کترینہ کا رقص کرتے ہوئے مخصوص مسکراہٹ والا اسٹائل بنایا گیا ہے۔کترینہ کے مجسمے پر بھارتی روایتی لہنگا پہنایا گیا ہے جیسے وہ اکثر کئی مرتبہ فلموں میں زیب تن کر چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں