جیت ہماری تھی تو سیٹ بھی ہماری ہوگی ۔۔۔۔ (ن) لیگی رُکن قومی اسمبلی مائزہ حمید کی پکی پکی چھٹی ، اب یہ نشست کسے دی جارہی ہے؟ رات گئے دھماکہ خیز نام سامنے آگیا

2019 ,فروری 10



اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) : مسلم لیگ (ن) کی رہنماء مائزہ حمید فارغ کر دیا گیا ہے، اب انکی جگہ یہ سیٹ پاکستان تحریک انصاف کی دبنگ خاتون نے سنبھال لیا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے جہاں فتح سمیٹی وہی قومی اسمبلی میں بھی اسکی اہمیت بڑ گئی۔ این اے 91 سرگودھا کے بیس پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوئی جہاں سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے عامر سلطان چیمہ نے بارہ ہزار اٹھائیس ووٹ حاصل کرکے میدان مار لیا، حلقے میں پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہی، ن لیگ کے ذوالفقار بھٹی اکتیس سو چونتیس ووٹ حاصل کرسکے۔عامر سلطاان چیمہ کی فتح کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا ووٹ بینک بڑھ گیا ہے ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے ووٹ بینک مارجن بڑھنے اور مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک کا مارجن کم ہونے کی وجہ سے مائزہ حمید گجر کو اپنی سیٹ سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے ۔ تحریک انصاف کی جانب سے یہ مخصوص نشت پی ٹی آئی کی خاتون رہنماء آسیہ عظیم کو دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اگر تحریک انصاف ووٹنگ کے مارجن میں زیادہ ہوجاتی ہے تو یہ نشست خود بخود مائزہ حمید گجر کے ہاتھ سے نکل کر آسیہ عظیم کے پاس آجائے گی۔

متعلقہ خبریں