نئی قیادت نئے فیصلے۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان کا مشروط اعلان کر دیا

2019 ,جولائی 22



واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات انتہائی اہم ہے، عمران خان مجھے دعوت دیں میں پاکستان آنے کو تیار ہوں،افغانستان میں اپنی فوج کی تعداد کم کررہے ہیں،‏میری اور عمران خان کی نئی قیادت آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اپنے وفد کے ہمرہ وائٹ ہاؤس پہنچ چکے ہیں جہاں امریکی صدر نے انکا استقبال کیا، استقبال ایک مصافحے سے شروع ہوا اور باڈی لینگوئج ایسی تھی جس نے پوری دنیا کو حیران کر دیا ، ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات انتہائی اہم ہے، عمران خان مجھے دعوت دیں میں پاکستان آنے کو تیار ہوں،افغانستان میں اپنی فوج کی تعداد کم کررہے ہیں،‏میری اور عمران خان کی نئی قیادت آئی ہے۔پاکستان مستقبل میں افغانستان میں لاکھوں جانیں بچانے کا سبب بنے گا۔امریکی صدر ڈونلڈڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو پیشکش کی گئی کہ وہ وہ کشمیر کے مسئلے پر ثالثی کرنے کو تیار ہیں اور اس کے لیے وہ وزیراعظم مودی سے بات کریں گے، صدر ٹرمپ نے شکیل آفریدی کے بارے میں کہا کہ وہ اس پر ملاقات میں بات کریں گے۔‏اگر میں مدد کرسکا تو مسئلہ کشمیر پر ثالث کا کردار ادا کرنا پسند کروں گا، پاکستان ماضی میں امریکا کا احترام نہیں کرتا تھا لیکن اب ہماری کافی مدد کررہا ہے ، پاکستان اب افغانستان میں ہماری کافی مدد کررہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ سے جو وعدے کرے گا انہیں نبھائے گا، پاکستان جلد امریکہ کو دو یرغمالیوں کے بارے میں اچھی خبریں دے گا۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین وائٹ ہاؤس میں ون آن ون ملاقات جاری ہے اس ملاقات کو کافی اہم نظروں سے دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں