ندیم افضل چن نے عرفان صدیقی کی گرفتاری کو حکومت کیخلاف سازش قراردیدیا

2019 ,جولائی 29



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہاہے عرفان صدیقی کے ساتھ جوواقعہ پیش آیا ہے ، ایسے واقعات حکومتوں کیخلاف سازش ہوتے ہیں۔ جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا عرفان صدیقی کے ساتھ جوواقعہ پیش آیا ہے ، ایسے واقعات حکومتوں کیخلاف سازش ہوتے ہیں ۔ عرفان صدیقی کی گرفتار ی پر جس طرح آواز بلند کی گئی ہے ، اس سے لگتا ہے کہ ہم اظہار رائے کی آزادی کی طرف جارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری پر تمام سیاسی پارٹیوں نے مذمت کی ہے اور ان کی رہائی کی تعریف کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی کے معاملے پر انکوائری ہونی چاہئے اور ہورہی ہوگی کیونکہ وزیر اعظم عمران خان نے اس معاملہ پر خود افسوس کا اظہار کیاہے ۔ندیم افضل چن نے کہا کہ اگر اپوزیشن دھرنا دینا چاہے تو ان پرشیلنگ نہیں ہوگی اور پرچے بھی درج نہیں ہونگے۔

    متعلقہ خبریں