محترمہ اپنے ملک کا حال بھی پتہ ہے تمہیں ، بڑی آئی ہو امریکہ کو سدھارنے والی ۔۔۔۔۔ کل ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ طعنہ کن چار خواتین کو دیا ؟ ناقابل یقین خ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترقی پسند ارکان کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ جن ملکوں سے امریکا آئے ہیں وہاں واپس جائیں اور امریکی سیاست میں گھسنے کی بجائے جا کر اپنے ملکوں کی کرپٹ اور نا اہل حکومتوں کو سدھاریں۔ اتوار کی صبح ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ممکنہ طور پر چار نوجوان اور نئی منتخب ہونے والی خواتین ارکان کانگریس کا حوالہ دیا جو ایوان میں ڈیموکریٹک قیادت کی ناقد ہیں۔ ان چار خواتین ارکان میں صومالیہ میں پیدا ہونے والی رکن کانگریس الہان عمر بھی شامل ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ترقی پسند ڈیموکریٹک ارکان کانگریس کو دیکھ کر بڑی خوشی ہوتی ہے، جو پیدا تو دوسرے ملکوں میں ہوئی ہیں جہاں حکومتیں مکمل طور پر تباہ حال ہیں، بدتر ہیں اور کرپٹ ترین اور نا اہل ہیں۔ لیکن اب یہ خواتین کھل کر امریکا کے عوام کو یہ بتا رہی ہیں کہ یہاں کی حکومت کو کیسے کام کرنا چاہئے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان خواتین کو واپس جانا چاہئے اور پہلے اپنے ٹوٹے پھوٹے، جرائم سے بھرپور ممالک کو سدھارنا چاہئے، اس کے بعد یہ واپس آئیں اور ہمیں بتائیں کہ کام کیسے ہوتا ہے۔ تین ٹوئیٹس پر مشتمل بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایسے امریکی سیاست دانوں کو پہلے اپنی پیدائش کے ممالک کو درست کرنے پر توجہ مرکوز کرنا چاہئے کیونکہ یہ وہ جگہیں ہیں جہاں ان کی بھرپور مدد کی ضرورت ہے، آپ جلد از جلد تو وہاں نہیں پہنچ سکتیں لیکن مجھے یقین ہے کہ نینسی پلوسی سفری انتظامات میں آپ کی مدد کریں گی۔ یاد رہے کہ چار ترقی پسند ارکان کانگریس میں الیگزینڈریا کورٹیز (والدین کا تعلق پورٹو ریکو اور امریکا سے ہے)، الہان عمر (صومالیہ کے شہر موغادیشو میں پیدا ہوئیں)، رشید طلیب (فلسطین میں پیدا ہوئیں)، ایانا پریسلی (افریقی امریکن ہیں) شامل ہیں۔