مائیکل جیکسن کی 20 سالہ بیٹی کی خود کشی ۔۔۔ بریکنگ نیوز آگئی

2019 ,مارچ 19



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک): پاپ موسیقی کے بادشاہ آنجھانی مائیکل جیکسن کی بیٹی ماڈل 20 سالہ پیرس جیکسن یوں تو 2013 میں بھی ڈپریشن اور ذہنی مسائل پر بات کر چکی تھیں۔ پیرس جیکسن نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے والد کے موت کے بعد ذہنی مسائل، روزنامہ اوصاف کے مطابق الجھنوں اور پریشانیوں کے باعث 2013 میں خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔تاہم اب ایک بار پھر اطلاعات ہیں کہ پیرس جیکسن نے خودکشی کی کوشش کی۔امریکی شوبز اور سیلیبرٹی ویب سائٹ ٹی ایم زیڈ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 20 سالہ پیرس جیکسن کو 16 مارچ کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔رپورٹ میں ذرائع سے بتایا گیا کہ پیرس جیکسن نے 16 مارچ کو اپنی جان لینے کی کوشش کی، جس وجہ سے انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں