بریکنگ نیوز:دل کا معاملہ۔۔۔۔عامر لیاقت کے حوالے سے تشویشناک خبر آگئی

2019 ,مارچ 19



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عامر لیاقت کی دوسری بیوی سیدہ طوبٰی عامر نے بتایا ہے کہ عامر لیاقت کی طبیعت پیر کے روز اچانک خراب ہو گئی جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال لے کر جانا پڑا۔ عامر لیاقات کی بیوی نے بتایا ہے کہ عامر لیاقت کو دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال لے کر جانا پڑا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں ہسپتال میں داخل ہونے کی تجویز دی لیکن عامر لیاقت نے ضد کی کے انہیں ہسپتال میں نہیں رہنا اور وہ اپنے گھر واپس آگئے ہیں۔ سیدہ طوبٰی نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ عامر لیاقات پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔ ڈاکٹر عامر لیاقات کے دادا بہت مشہور صحافی رہے ہیں جن کے نام پر پاکستان کا سب سے بڑا صحافتی اعزاز بھی دیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقات ٹی وی میزبان بھی ہیں اور انکے بہت سے چاہنے والے پاکستان اور پوری دنیا مین موجود ہیں اور انہیں دنیا کے500 بااثرترین مسلمانوں میں شامل کیا جاتا ہے۔ سیدہ طوبٰی عامر نے اپنے ٹویٹرپیغام میں بتایا کہ عامرلیاقت کو دل میں تکلیف کی وجہ سے ہسپتال لے کر جانا پڑا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں ہسپتال میں داخل ہونے کی تجویز دی لیکن عامرلیاقت نے ضد کی کہ انہیں اپنے گھر واپس جانا ہے۔سیدہ طوبٰی عامر نے بتایا کہ وہ عامرلیاقت کو اپنے گھر لے آئی ہیں اور انہوں نے عامر لیاقت کی صحتیابی کے لیے عوام سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

متعلقہ خبریں