خوبصورت دکھنے کیلئے سرجری کرانیوالی حسینہ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی

2018 ,نومبر 28



میکسیکوسٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) خوبصورت دکھنا ہرنوجوان بالخصوص لڑکیوں کی بڑی خواہش ہوتی ہے اور اس کیلئے اچھا خاصاٹائم بھی صرف کرتی ہیں لیکن ایک امریکی لڑکی نے خوبصورت دکھنے کے لیے ناک اور سینے کی سرجری کرانے کی کوشش کی لیکن اس کا نتیجہ اتنا بھیانک نکلا کہ اسے جان سے ہی ہاتھ دھونا پڑگئی، آپریشن تھیٹر میں بے ہوش ہوئی اور پھر کبھی واپس ہوش میں نہ آئی ۔ ڈیلاس کی35 سالہ لارا اویلا نے میکسکو کے شہر جوریز میں واقع ایک مشہور رائنو پلاسٹی کے مرکز سے رابطہ کیا ۔ سرجری کیلئے بے ہوشی کی دوادی گئی لیکن اسی دوران انکشاف ہوا کہ ایستھنزیا دیتے ہوئے کوئی غلطی سرزد ہوگئی جس کی وجہ سے دماغ میں سوجن آناشروع ہوگئی ، حالت بگڑنے پر وینٹیلیٹر پر منتقل کی گئی لیکن دوبارہ سنبھل نہ پائی اور اسی دوران گردے ناکارہ ہوگئے ، دل کا دورہ پڑا اور جان سے ہی ہاتھ دھوبیٹھی ۔ مرحومہ کی بہن نے بتایاکہ سرجن نے لارا کی ریڑھ کی ہڈی پر جو انجکشن لگایا جو غلط جگہ پر لگا لیکن اس کے بعد خاتون کا دماغ متاثر ہونا شروع گیا۔

متعلقہ خبریں