بھارت کی عقل ٹھکانے آگئی۔۔۔ نریندر مودی نے پاکستان کو باقاعدہ درخواست دے دی ، پوری دنیا میں عمران خان کی کامیاب حکمت عملی کا چرچہ ہونے لگا

2019 ,جون 8



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کی عقل ٹھکانے آ گئی، جنگ کی دھمکیاں دینے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بیرون ملک جانے کے لیے پاکستان کے محتاج ہو گئے۔ بھارت نے وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے جانے کی اجازت دینے کے لیے پاکستان سے باضابطہ درخواست دے دی۔اعلیٰ سرکاری ذرائع نے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ نریندر مودی کا طیارہ اپنی فضائی حدود سے گزرنے دیا جائے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 13 جون کو بشکک جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود سے گزرنا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان بھارت کی اس پیشکش پر غور کر رہا ہے۔خیال رہے گذشتہ ماہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہونے لگا۔دلی سے ایمسٹر ڈیم اور یورپکے دیگر شہروں کی پرواز کے دورانیے میں 22 فیصد تک اضافہ ہو گیا۔جس کی وجہ سے بھارتی ائیرلائنز کو اوسطاََ 913 کلومیٹر زیادہ فیصلہ طے کرنا پڑ رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے امریکا اور یورپ جانے والی 21 پروازیں روزانہ متاثر ہو رہی ہیں۔جب کہ پروازوں کا دورانیہ بھی دو سے تین گھنٹے تک بڑھ گیا ہے۔طویل پروازوں کے سبب ہونے والے اخراجات کے باعث بھارتی ائیرلائن ’’ جیٹ ائیر‘‘ اپنے طیارے گرائونڈ کرچکی ہے۔ یہاں تک کہ اسٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگی کرنے سے بھی قاصر ہے۔:پاکستان فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے افغانستان سے بھارت جانے والی بیشتر پروازیں بند کر دی گئی تھیں۔جب کہ بھارتسے یورپ اور یورپ سے بھارت آنے والے مسافروں کو بھی شدید مشکلات پیش آئیں۔کہ یورپ سے بھارت تک کرائے کی مد میں 300 پاؤنڈ تک اضافہ کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں