جمال خاشقجی کا قتل:امریکی صدر اورسعودی ولی عہد کے درمیان رابطہ،کیا معالات طے پائے گئے ؟

2019 ,اپریل 10



واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماﺅں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور باہمی دلچسپی کے امور پربھی تبادلہ خیال کیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ امریکی صدر اورسعودی ولی عہد نے مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور باہمی دلچسپی کے امور پربھی تبادلہ خیال کیا۔امریکی صدر نے ولی عہد سے سعودی صحافی جمال خاشقجی سے متعلق بھی بات چیت کی ۔وائٹ ہاﺅس نے کہا کہ ٹرمپ اور شہزادہ سلمان کے درمیان بات مثبت اور نتیجہ خیز رہی ۔ تفصلات کے مطابق آج بدھ کو علی الصباح امریکی وائیٹ ہاؤس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رات گئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزز کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت کی گئی۔ وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت مثبت اور نتیجہ خیز رہی۔ امریکی صدر نے سعودی ولی عہد کے ساتھ بات چیت میں سعودی عرب کے مشرق وسطیٰ میں محوری کردار کا اعتراف کیا ہے ۔ دونوں راہنماؤں میں مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورت حال ۔دہشتگردی کے خلاف اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔

متعلقہ خبریں