عرفان صدیقی نے بطور مشیر خلاف میرٹ کام کیا ، معاون خصوصی وزیر اعظم کا دعویٰ

2019 ,جولائی 29



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہاہے کہ عرفان صدیقی کے ساتھ میرے بہت سے اختلافات ہیں ، ان کی جانب سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میںاپنے بھائی کی غلط تقرری کروائی گئی تھی جب یہ مشیر تھے ۔ دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ سیاسی لوگ توچاہتے ہیں کہ جلسہ جلوس کیا جائے ، اپوزیشن کے پاس ابھی تک کوئی بیانیہ نہیں ہے جووہ لوگوں کے پاس لیکر جائیں۔ شہباز شریف نے آج بھی کسی کی بات نہیں کی، صرف یہی کہاہے کہ اس کے پروڈکشن آرڈر نہیں ہوئے ، اس کے نہیں ہوئے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ عرفان صدیقی کے ساتھ میرے بہت سے اختلافات ہیں ، ان کی جانب سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں جب یہ مشیر تھے ، اپنے بھائی کی غلط تقرری کروائی ، اس کے باوجود ان کی گرفتاری اور ان پر جوکیس بنایا گیا وہ غلط ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بھی ہوتے ہیں جو اس قسم کی غلطیاں کردیتے ہیں۔

    متعلقہ خبریں