معروف ماڈل نادیہ حسین نے نام لے کر نئی ماڈلز کو خبردار کر دیا

2018 ,ستمبر 15



کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) ماڈلنگ کو عام پاکستانیوں کی نظر میں ویسے ہی کچھ اچھا نہیں سمجھا جاتا۔ اس پر اس پیشے سے منسلک کچھ ایسے لوگ ہیں جو مزید بدنام کرنے پر تلے رہتے ہیں اور معروف ماڈلز و اداکاروں کے نام پر نئی لڑکیوں کا استحصال کرتے ہیں۔ اب معروف ماڈل نادیہ حسین نے ایسے ہی ایک شخص سے نئی لڑکیوں کو خبردار کر دیا ہے جو ان کا نام استعمال کر رہا تھا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق نادیہ حسین نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کچھ سکرین شاٹس پوسٹ کیے ہیں جن میں ایم نعمان نامی شخص کسی نئی ماڈل سے گفتگو کر رہا ہوتا ہے۔ وہ لڑکی کو لکھتا ہے کہ ”کیسی ہیں آپ؟ میں ایم نعمان ہوں۔ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر چلنے والا ڈرامہ تارے آسمان پر میں نے ہی پروڈیوس کیا ہے۔ ساتھ ہی میں فیشن شوز بھی آرگنائز کرتا ہوں۔ 18اور19ستمبر کو میں لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں ایک برائیڈل فیشن شو کرنے جا رہا ہوں اور چاہتا ہوں کہ آپ بھی اس میں شامل ہوں۔“

یہ شخص مزید لکھا ہے کہ ”تم معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کو جانتی ہوں گی جو ثناءسفیناز کے ملبوسات کی ماڈلنگ کرتی ہے، وہ اور نیلم منیر بھی میرے اس شو میں حصہ لے رہی ہیں۔ آپ مجھے اپنا فون نمبر دو تاکہ میں آپ سے مزید تفصیلات شیئر کر سکوں۔“ اس چیٹنگ میں وہ شخص اس لڑکی کو اپنا فون نمبر بھی دے دیتا ہے۔ اس چیٹنگ کے سکرین شاٹس کے ساتھ نادیہ حسین نے لکھا ہے کہ ”میں لاہور میں ہونے والے ایسے کسی فیشن شو میں شامل نہیں ہو رہی۔ میں نئی ماڈلز کو خبردار کرتی ہوں کہ آئندہ اگر کوئی میرا نام لے کر آپ کو کسی شو میں شامل کرنے کی کوشش کرے تو پہلے مجھ سے فیس بک پر رابطہ کرکے تصدیق کر لیں۔“

متعلقہ خبریں