چمن کی مرکزی جامع مسجد میں دھماکا

2018 ,نومبر 21



چمن(مانیٹرنگ ڈیسک) تاج روڈ پر واقع جامع مسجد میں دھماکے سے پیش امام سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن میں تاج روڈ پر واقع جامع مسجد میں مغرب کی نماز کے دوران زور دار دھماکا ہوا جس میں پیش امام سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے،ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں،ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جاسکا۔

متعلقہ خبریں