جاوید لطیف کی گرفتاری کیلئے کتنے دنوں کا ٹاسک دیا گیاہے ؟ن لیگی رہنما نے خود ہی بتادیا

2019 ,جولائی 29



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مجھ اینٹی کرپشن کا نوٹس مل گیاہے ، میری گرفتاری کیلئے اگلے 8دنوں کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ مجھے اینٹی کرپشن کا نوٹس ملاہے ، اگلے آٹھ دنوں میں میری گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ہے،میں نظریاتی طورپر کچھ ہوں لیکن پاکستانی ہوں جو کچھ ہورہاہے کیا یہ پاکستان کے مفاد میں ہے ؟

    انہوں نے کہا کہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں جو سب کہہ رہے ہیں کہ یہ نیاپاکستان ہے اور یہ تبدیلی ہے !وزیر اعظم شائد پارلیمانی روایات سے واقف نہیں ہیں، سٹینڈنگ کمیٹیاں قانون سازی پر بات کرتی رہتی ہیں اور پارلیمنٹ کوان پٹ دیتی ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ ان کااجلاس ہوناہی نہیں چاہئے۔

    متعلقہ خبریں