یا اللہ رحم: نیوزی لینڈ، ہالینڈ اورناروے کے بعد جرمنی میں بھی بم دھماکے کی اطلاعات ۔۔۔۔ پوری دنیا کو ہلا رکھ دینے والی بریکنگ نیوزآگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 19, 2019 | 19:06 شام

جرمنی (مانیترنگ ڈیسک) برسلز میں یورپی یونین کے ہیڈکوارٹرز سے متصل ایک کمپنی میں بم کی اطلاع ملنے پر عمارت کو عملے سے خالی اور اطراف کی سڑکیں آمد و رفت کے لیے بند کردی گئی، واشنگٹن پوسٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق ’مذکورہ کمپنی یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹرز سے براہ راست تعلق میں ہے جو کہ ہیڈکوارٹرز کے بالکل قریب ہی واقع ہے، اس حوالے سے پولیس کے ترجمان ایلسے وینڈی کیری نے بتایا کہ ’فون پر ملنے والی بم کی اطلاع کے نتیجے میں عمارت میں موجود 40 افراد کو فوری طور پر نکال لیا گیا، ان کا کہنا ت

ھا کہ ’پولیس نے کمپنی کے اطراف کی سڑکیں بھی نقل و حرکت کے لیے بند کردیں اور دھمکا خیز مواد کی تلاش شروع کردی، ان کا مزید کہنا تھا کہ ’کمپنی سمیت اطراف کی تمام سڑکوں کو تلاشی کے بعد جزوی طور پر آمدورفت کے لیے کھول دی گئی، حکام کے مطابق کمپنی، یورپی یونین کے ایکزیگٹو کمیشن کے لیے بطور کنسلٹنٹ آفس استعمال ہو رہا تھا تاہم کمپنی کا نام بتانے سے گریز کیا گیا، یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اسمبلی میں جذباتی خطاب کے دوران کرائسٹ چرچ کی مسجد میں فائرنگ کرنے والے ملزم کو دہشت گرد، مجرم اور انتہا پسند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور شہرت چاہتا تھا اس لیے اس کا نام کہیں نہیں لوں گی، وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پارلیمنٹ کے خصوصی سیشن سے خطاب کا آغاز السلام علیکم سے کیا اور انہوں نے شہید پاکستانی نعیم رشید کو خراج عقیدت اور دہشت گرد کو بھاگنے پر مجبور کرنے والے افغان شہری عبد العزیز کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ حملہ آور دہشت گردی کے اپنے عمل سے بہت کچھ چاہتا تھا جس میں سے ایک چیز شہرت بھی ہے، اسی وجہ سے اس کا نام میں کہیں نہیں لوں گی۔