2019 ,اگست 3
لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) احتساب عدالت نے اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا،عدالت نے حمزہ شہباز کو مزید7 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا اور ملزم کو 10 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق نیب ٹیم نے اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ میں گرفتار حمزہ شہباز کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کردیا،احتساب عدالت کے جج امیرمحمدخان نے نیب ریفرنسز کی سماعت کی،دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ حمزہ شہبازکااب تک کتنے روزکاجسمانی ریمانڈدیاگیا؟تفتیشی افسر نے کہا کہ حمزہ شہبازکا 52 روزکا ریمانڈ ہوچکاہے۔
نیب حکام نے حمزہ شہبازسے مزیدتفتیش کیلئے ریمانڈمانگ لیا،نیب وکیل نے کہا کہ حمزہ شہبازکی 2 بےنامی کمپنیاں سامنے آئی ہیں،ایک کمپنی کے چیف فنانشل افسرندیم سعیدہیں، ندیم سعیدنے بتایاحمزہ اورسلمان شہبازنے ایک ایک کمپنی بنائی ہے،نیب وکیل نے کہا کہ چنیوٹ میں 155 کنال زمین خریدی اوررقم سے متعلق نہیں بتایا،حمزہ شہبازکے اکاؤنٹ میں 25 ملین منتقل ہوئے،حمزہ شہبازکے پاس پیسہ کہاں سے آیا؟تفتیش جاری ہے،حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہ نیب حکام غیر بیانی سے کام لے رہے ہیں ۔احتساب عدالت نے اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا،عدالت نے حمزہ شہباز کو مزید7 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا اور ملزم کو 10 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔