’یہ لڑکی اپنے والد کی کافی میں اپنے دودھ کے چند قطرے ڈال کر کیا کرتی ہے؟۔۔۔‘ خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ لوگوں کو یقین نہ آئے

2018 ,جولائی 4



لندن(مانیٹرنگ رپورٹ) مائیں بچوں کو تواپنا دودھ پلاتی ہیں اور یقینا بچوں کے لیے اس کے بے شمار طبی فوائد بھی ہیں لیکن برطانیہ میں ایک خاتون اپنے باپ کو اپنا دودھ چائے اورکافی میں ڈال کر پلا رہی ہے اور اس کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر کسی کو یقین ہی نہ آئے۔ میل آن لائن کے مطابق اس 31سالہ خاتون کا نام جِل ٹرنر ہے۔ اس نے باپ کو اپنا دودھ پلانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ”میرا باپ کینسر کا مریض ہے۔ تین سال قبل جب اس میں کینسر کی تشخیص ہوئی تو میں چند ہفتے قبل ہی ماں بنی تھی۔ میں نے انٹرنیٹ پر کینسر کے علاج میں مدد دینے والی اشیاءکی تلاش شروع کی تو ایک آرٹیکل میری نظروں سے گزرا جس میں بتایا گیا تھا کہ عورت کا دودھ اس مرض کے خاتمے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔“


جِل ٹرنر نے مزید کہا کہ ”میں نے جب یہ بات پڑھی تو میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ میں اپنے باپ کو اپنا دودھ چائے یا کافی میں ڈال کر پلانا شروع کر دوں، مگر میں خوفزدہ تھی کہ جب انہیں اس بارے میں بتاﺅں گی تو وہ کیا کہیں گے، لیکن جب میں نے انہیں یہ بتایا تو انہوں نے بلاجھجک کہا کہ اگر اس سے فائدہ ہو سکتا ہے تو ضرور کرو۔ اس کے بعد میں نے ان کی چائے اور کافی میں کچھ مقدار میں اپنا دودھ بھی شامل کرنا شروع کر دیا۔ اب انہیں اپنا دودھ پلاتے ہوئے مجھے تین سال ہو گئے ہیں۔ اس دوران میں جب دوسری بار حاملہ ہوئی تو چند ماہ کے لیے وقفہ ہوا۔ اب میں دوسرے بیٹے کی ماں بن چکی ہوں جس کی عمر 6ہفتے ہے۔ چنانچہ اب میں نے دوبارہ اپنے باپ کی چائے اور کافی میں اپنا دودھ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔“

متعلقہ خبریں