دنیا کی سب سے خوبصورت ائیرہوسٹس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

2018 ,ستمبر 15



ڈبلن(مانیٹرنگ رپورٹ) کئی ایئرہوسٹسز اس سے قبل اپنی خوبصورتی کی وجہ سے شہرت پا چکی ہیں اور ان دنوں آئرلینڈ کی ایک ایئرہوسٹس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے، جسے صارفین دنیا کی خوبصورت ترین ایئرہوسٹس قرار دے رہے ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس ایئرہوسٹس کا نام میڈلینا ویسل ہے جو اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر باقاعدگی سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہے، جہاں اسے 10ہزار سے زائد لوگوں نے فالو کر رکھا ہے۔

ان میں سے کئی تصاویر میں وہ ساحل سمندر پر بکنی میں موجود ہوتی ہے اور بعض میں وہ اپنی یونیفارم میں ہوتی ہے۔ اس کی ویڈیوز میں اسے جم میں کسرت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔میڈلینا ایمریٹس ایئرلائن میں کام کرتی ہے اور نوکری کی وجہ سے دبائی میں رہتی ہے۔اس کی تصاویر پر کمنٹس کرنے والے صارفین اس کے حسن کی داد دیتے نظر آتے ہیں۔ ایک تصویر پر ایک صارف نے لکھا کہ ”دنیا کی خوبصورت ترین ایئرہوسٹس۔“ ایک اور نے لکھا ”یہ کوئی ماڈل لگتی ہے۔“

متعلقہ خبریں