پاکستان میں 16 اپریل کو کسے تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا ؟ ڈیتھ وارنٹ جاری

2019 ,اپریل 10



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی انسداد دہشت گردی عدالت نے مذہبی اجتماع پر فائرنگ کرنے والے دو مجرمان کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے، دونوں مجرموں کے گلے میں16اپریل کو پھانسی کا پھندا ڈالا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے قتل عام کا جرم ثابت ہونے پر دو مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے، دونوں مجرموں کو16اپریل بروز منگل کی صبح تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق مجرموں پر شیخوپورہ میں مذہبی اجتماع گاہ پر فائرنگ کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا،2001میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں 8 آٹھ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔عدالت نے مجرموں کو تین مقدمات میں11،11بار پھانسی کا حکم دیا تھا، مجرموں کی رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد ڈیتھ وارنٹ جاری ہوئے، دونوں دہشت گردوں کو ساہیوال جیل میں پھانسی دی جائے گی، دوسری جانب ایک یہ بھی خبر ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے صوبے کی حکومت کے خلاف ہی اعلان بغاوت کر دیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاق کے منصوبے بن کر رہیں گے، سندھ حکومت کو ایک پیسہ نہیں دیں گے۔ سندھ حکومت پیسہ کھا جائے گی ، اسے بالکل بھی کوئی پیسہ نہین دیں گے، گورنر ہاؤس میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی پیکج کے چھ سے سات منصوبے تین ماہ میں مکمل ہو جائیں گے۔ وزیراعظم سے کہوں گا کہ کراچی پورٹ پر کھڑی خیبر پختونخوا حکومت کی 25 بسیں ادھار دے دیں، گرین لائن اگلے دو ماہ میں چلا دیں گے۔ گورنر سندھ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا اور کہا کہ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ جیت کر لائے گی۔ دوسری جانب خبر یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں شریف فیملی کے خلاف نئے کیسز دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں