سپریم کورٹ میں زیرالتوامقدمات میں 489 مقدمات کا اضافہ ،تعداد40839 ہو گئی

2019 ,اگست 3



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیرالتوا مقدمات میں 489 مقدمات کا اضافہ ہو گیا،نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے زیرالتوا مقدمات سے متعلق رپورٹ جاری کردی،جس کے مطابق زیرالتوا مقدمات کی تعداد40350 سے 40839 تک پہنچ گئی۔

سپریم کورٹ میں 489 مقدمات میں اضافہ یکم جولائی سے 15 جولائی تک ہوا،فروری سے ابتک سپریم کورٹ کے زیرالتوامقدمات تقریبا3 ہزارہو چکے ہیں،رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے 15 جولائی تک سپریم کورٹ میں 835 نئے مقدمات کا اندراج ہوا،یکم جولائی سے 15 جولائی تک 346 مقدمات نمٹائے گئے۔

    متعلقہ خبریں