سیاسی منظر نامے پر سلمان تاثیر کی صاحبزادی ’ سارہ تاثیر‘ کی انٹری۔۔۔ وزیر اعظم کے حوالے سے ایسا اعلان کر دیا کہ عمران خان بھی خوش ہوگئے

2019 ,اپریل 25



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) سلمان تاثیر کی صاحبزادی سارہ تاثیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کی جانب سے عمران خان کے ایران میں دیے جانے والے بیان پہ تنقید کے جواب دیتے ہوئے مریم نواز سے کہا ہے کہ وہ یہ لیکچر اپنے والد کو دیں کیونکہ انہیں اس لیکچر کی زیادہ ضرورت ہے۔ سارہ تاثیر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مریم نواز کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ میں مریم نواز کو اس وقت کی یاد دلا دوں جب ان کے والد نے دنیا کے سامنے ممبئی حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔


یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان ایران کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے کہا پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ پاکستان کے کلاف ایران کی زمین کو استعمال کیا جاتا رہا ہے اور ایران کے خلاف بھی پاکستان کی زمین کو استعمال کیا گیا اس بیان کے بعد اپوزیشن نے عمران خان کے خلاف شدید تنقید شروع کر دی تھی کہ اور مریم نواز شریف نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ آپ ملک کے ترجمان اور نمائندے ہیں اور آپ کے بیان کا ملک کی ساکھ پر شدید اثر پڑتا ہے ۔اس کے جواب میں رہ تاثیر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میں مریم نواز کو اس وقت کی یاد دلا دوں جب ان کے والد نے دنیا کے سامنے ممبئی حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

 

متعلقہ خبریں