نامور اداکار خطرناک حادثے میں جان کی بازی ہار گیا

2018 ,جنوری 24



نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک): 22 سالہ نوجوان اداکار پرافل بھلی راؤ ممبئی کے قریب تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، حکام کو حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موصول ہو گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پر بھاگتے ہوئے اداکار کا پاؤں سلپ ہوا اور وہ پٹری پر جا گرے، اور تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ گئے، انہیں شدید زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔خوبرو اداکار نے اپنے کیریر کا آغاز بطور چائلڈ سٹار کیا،تاہم ان کو شہرت ان کے مراٹھی سیریل کن کو میں ان کے کردار سے ملی، اس سیریل میں پرافل نے جانکی کے بھائی کا کردار ادا کیا۔ جانکی ایک ایسی لڑکی تھی جو ایک چھوٹے قصبے سے ممبئی شہر میں آ گئی تھی۔ نوجوان اداکار نے مزید 3 سیریل میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بڑے پردے پر انہوں نے یوتھ اور ایجوکیشن کے موضوع پر بننے والی فلم میں شاندار اداکاری سے اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوایا۔

متعلقہ خبریں