کیااب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کھیلا جائے گا یا نہیں ؟بڑی خبر آگئی

2019 ,جون 7



برسٹل (مانیٹرنگ رپورٹ) آئی سی سی ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اہم میچ برسٹل کے کاونٹی گراونڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا تاہم بارش کے باعث پچ کور سے ڈھانپ رکھا تھا اور میچ کا ٹاس بھی نہیں ہو سکا ہے۔

برسٹل گراﺅنڈ میں موسلادھار بارش جاری تھی تاہم بارش کے تھمنے کے باوجود بھی میچ شروع نہ ہو سکا اور ایمپائرز نے میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا ۔ورلڈ کپ میں اب پاکستان کے 3میچ کھیل کر 3پوائنٹس ہو گئے ہیں ،پاکستان کا اگلا میچ 12جون کو آسٹریلیا کے ساتھ ہو گا ۔

    متعلقہ خبریں