2019 ,اگست 3
لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام نے انتشارکی سیاست کرنے والوںسے اظہارلاتعلقی کردیا، اپوزیشن جماعتوں کابیانیہ بری طرح پٹ چکا،وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے عوام صرف ترقی اورخوشحالی چاہتے ہیں،وزیراعظم کی قیادت میں ملک اصل منزل کی جانب رواں ہے،اب اپوزیشن کوسمجھ لیناچاہئے صرف عوام کے مسائل کے حل کی سیاست ہوگی،ان کا کہناتھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی منفی سیاست دفن ہوچکی ہے۔