ناقص کھانے کی شکایت کرنے والے بھارتی فوجی کے بیٹے کی پراسرار موت

2019 ,جنوری 19



نئی دہلی: (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوجیوں کو ملنے والے ناقص کھانے کی شکایت کرنے والے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوان تیج بہادر یادیو کا جواں سال بیٹا ریاست ہریانہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پایا گیا۔ رپورٹ میں ایک پولیس افسر کے حوالے سے بتایا گیا کہ ضلع ریواڑی کے علاقے شانتی وہار کے رہائشی 22 سالہ روہت نے مبینہ طور پر اپنے کمرے میں خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔مذکورہ پولیس افسر کے مطابق ‘کمرہ اندر سے بند تھا، روہت بستر پر موجود تھا اور اس کے ہاتھ میں پستول موجود تھا’۔انہوں نے مزید بتایا کہ ‘نوجوان کے والد تیج بہادر کمبھ میلے میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے، جنہیں اطلاع کردی گئی’۔

متعلقہ خبریں