اے اللہ ہمیں معاف کردے ۔۔۔ وفاقی دارالحکومت میں خوفناک طوفان ، درخت جڑوں سے اکھڑ گئ

2019 ,اپریل 25



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے بارے میں اہم خبر آگئی ہے۔ شہر اقتدار کوسیاسی ہلچل کے بعد اب طوفان بادو باراں سے گھیر لیا ہے جس کے بعد موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز رفتار آندھی کے بعداس وقت بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ نماز مغرب کے وقت جڑوں شہر میں ایک زور دار اور گرد آلود طوفان آیا جس کے بعد درختوں کے جڑ وںسے اکھڑنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ کئی سائن بورڈ ز بھی گر گئے، گھروں اور مختلف مقامات پر جانے والے لوگوں نے انڈر پاس اور دوسری محفوظ جگہوں پر پناہ لی۔نقصانات کی تفصیلات سامنے آنا شروع ہوگئیں۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے شہریوں کو بلوچستان، پنجاب، کشمیرمیں تیز ہواؤں کے ساتھ آندھی اور بارش کی نوید سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز بلوچستان، پنجاب کے مختلف شہروں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں متعدد مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بعض مقامات پر کھتیوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ترجمان میٹ آفس نے کہا کہ بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، جب کہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں گرم رہے گا۔ تاہم خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں جب کہ گوجرانوالہ، سرگودھا، راول پنڈی ڈویژن،کشمیر اسلام آباداور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ بالائی پنجاب کے کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر درمیانی اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری سے کھیتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کسانوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مغربی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہوگیا۔بالائی ،وسطی علاقے جمعرات تک مغربی سسٹم کے زیراثررہیں گے مغربی سسٹم جمعہ تک ملک کے شمالی علاقوں میں موجود رہے گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ رات پنجاب میں راولپنڈی، اٹک، جہلم، گوجرانولہ، فیصل آباد، سیالکوٹ اورپاکپتن سمیت کئی شہروں میں آندھی کے بعد بادل برس پڑے، اسلام آباد میں بھی تیز بارش ہوئی۔ لاہورمیں طوفانی آندھی نے درخت اُکھاڑ پھینکے جس پر بجلی سپلائی کرنے والے کئی فیڈرزٹرپ کرگئے۔ آندھی کے بعد کئی علاقوں میں بارش بھی ہوئی جس کے کچھ دیر بعد ہی شالامار، باغبانپورہ، بادامی باغ سمیت شہرکے بیشترعلاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔

متعلقہ خبریں