عمران خان کے وزیراعظم بننے پر سدھو کے جنرل باجوہ کو گلے لگانے پر ہنگامہ لیکن اب کی بار وہ کیسے ملے؟ جانئے اس خبر میں
نارووال (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے وزیراعظم بننے پر انہوں نے بھارتی وزیر نوجوت سنگھ سدھو کو بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کرلی تھی لیکن تقریب کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے گلے ملے جس کو لے کر بھارت میں ہنگامہ برپا ہوگیا تھا، اسی تقریب کے دوران سدھو نے کرتارپوربارڈر کھولنے کی بھی استدعا کی تھی ۔ بدھ کو کرتارپورراہداری منصوبے کا سنگ بنیاد رکھاگیا ، اس موقع پر بھی جنرل باجوہ موجود تھے لیکن اب کی بار سدھو اور جنرل باجوہ نے ایک دوسرے کو گلے نہیں لگایا بلکہ جنرل قمرجاویدباجوہ نے بھارت سے آئے تمام مہمانوں کیساتھ ہاتھ ملایا جن میں نوجوت سنگھ سدھو بھی شامل تھے البتہ نوجوت سنگھ سدھو اور وزیراعظم عمران خان نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔اس ملاقات کی ویڈیو بھی پاک فوج کے ترجمان نے جاری کردی۔