وزیراعظم اور چوہدری نثار کے درمیان ۔۔۔! شیخ رشید نے اندر کاراز کھول دیا ، پاکستانی حیران و پریشان

2019 ,اپریل 25



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ صاحب اور صاحبہ کی لڑائی پر ڈر ہے اسمبلی میں جھگڑا نہ ہو جائے، اسمبلی میں جوڈو کراٹے کا ماحول ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول کو صاحبہ کہنا ہلکی پھلکی موسیقی ہے، گدھے کو رنگ کر دینے سے زیبرا نہیں بن جاتا، بلاول چڑ چڑا ہوا ہے چیکو سامنہ بنا کر ناراض ہوجاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسد عمر محنتی آدمی ہیں چاہتا ہوں انہیں دوبارہ عمران خان کا بازو بنادوں۔ وزیراعظم اور چوہدری نثار ایک دوسرے سے خوش نہیں۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے پیچھے کھڑا ہے ،جو شخص یہ سمجھتا ہے کہ عمران خان بے خبر ہے اس سے بڑا بے خبر کوئی نہیں ، چوہدری نثار علی خان کو حلف اٹھاتے ہوئے نہیں دیکھ رہا ، عمران خان کا پختہ عزم ہے کہ نواز ، شہباز اور آصف علی زرداری کو نہیں چھوڑنا ، وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران ایم ایل ون کی ڈیزائننگ اور فزیبلٹی پر دستخط ہونے جارہے ہیں اور اسے تین فیزز میں مکمل کیا جائے گا ، وزیر اعظم عمران خان جیسے وقت دیں گے سر سید ایکسپریس کا افتتاح کردیا جائے گا اور اس میں کرائے کی تین کیٹگریز متعارف کرائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ چوہدی نثار کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار حلف نہیں اٹھائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے پیچھے کھڑا ہے اورمیں آپ کو غلط خبر نہیں دوں گا۔آج جو میری بات ہوئی ہے اس کے مطابق یہی ہے اگر پرسوں کچھ ہو جاتا ہے تو پھر میں کیا کہہ سکتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنو کریٹ شیخ حفیظ ملک کا اثاثہ ہے اور اسد عمر بھی قیمتی انسان ہے ۔میری کوشش ہے کہ چین روانگی سے قبل اسد عمر سے ملاقات ہو جائے اور خواہش ہے کہ وہ دوبارہ کابینہ کا حصہ بنیں ۔ انہوںنے کہا کہ میرا پی ٹی آئی کی لوکل سیاست سے کوئی تعلق نہیں ،میں صرف عمران خان کا ترجمان ہوں ،معیشت اور سیاست پر ان کے آٹھ ترجمان اور ہیں،میں عمران خان کا اتحادی ہوں اور سائے کی طرح ساتھ کھڑا ہوں ۔

متعلقہ خبریں