تمام پیشگوئیاں سچ ثابت ۔۔۔ چند روز قبل وزارت سے ہٹائے جانے والے فواد چودھری کی دبنگ واپسی ، سب منہ دیکھتے رہ گئے

2019 ,مئی 2



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں‌ نے پہلے ہی شہباز شریف کے واپس نہ آنے کی پیش گوئی کر دی تھی.فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا، شہباز شریف اب واپس نہیں آئیں گے. ساتھ ہی انھوں نے سوال اٹھایا کہ اب شہباز شریف کے اس طرح باہر جانے کی ذمے داری کون لے گا.انھوں نے نام لیے بغیر کہا کہ کچھ افراد کا رویہ نرم ہے، وہ کہتے ہیں کہ اپوزیشن حقیقت ہے، وہ کیا اب قوم کو پیسے اپنی جیب سے دے دیں.انھوں نے مزید لکھا کہ اس طرح کے فیصلوں سے پوری قوم کا اعتماد مجروح ہوا ہے، ہم احتساب نہ کر سکے لوگ گریبان پکڑیں گے.یاد رہے کہ ن لیگ کے حالیہ اقدامات سے اس خیال کو تقویت ملی ہے کہ شاید شہباز شریف اب فوری وطن واپس نہ آئیں.ن لیگ نے رانا تنویر کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی، یہ عہدہ اس وقت شہباز شریف کے پاس ہے.اسی طرح خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈربنانے کا بھی فیصلہ ہوا ہے، یعنی وہ پارلیمان میں شہباز شریف کی جگہ سنبھالیں گے.وفاقی وزیر مراد سعید نے بھی شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ رفو چکر ہوگئے ہیں، دوسری جانب یہ بھی خبر ہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ حکومت نے 8نئے نیوز اور کرنٹ افئیر کے چینلز کے لائسنس جاری کر دیے ہیں اور 30کروڑ کے لگ بھگ کیلائسنس کی بولی سے اس موقف کی تردید ہو گئی ہے کہ میڈیا میں معاشی بحران ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جو پراسیس شروع کیا ہے وہ کامیاب ہو گیا ہے اور ہمیں اس بات پر بہت خوشی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ نئے لائسنس جاری کیے جانے سے سینکڑوں نئی نوکریاں پیدا ہوں گی۔

متعلقہ خبریں