وزیراعظم عمران خان نے مودی کو خط لکھ دیا۔۔۔ تفصیلات جانئے اس خبر میں

2019 ,جون 7



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر دوبارہ منصب سنبھالنے پرمبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیرمودی کوخط لکھ کر دوبارہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے ۔

اپنے خط میں وزیر اعظم نے کہاہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آگے بڑھنے کیلئے خطے میں امن و استحکام ضروری ہے اوردونوں ملک مذاکرات کے ذریعے ہی اپنے عوام کو غربت و افلاس سے نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں ترقی کیلئے ایک دوسرے کا احترام ضروری ہے ۔

متعلقہ خبریں