لمبی خاموشی کے بعد گلالئی کی دھماکے دارانٹری، شیخ رشید کو ہزاروں وولٹ کا جھٹکا دیدیا ، کیا کام کر ڈالا؟ جانیے

2019 ,مارچ 19



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکی گئی ہے. تحریک انصاف (گلالئی گروپ) کی سربراہ عائشہ گلالئی نے وزیرریلوے شیخ رشید کے وڈیو بیان پر ان کی نا اہلی کے لیے درخواست دائرکردی ہے . درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیوبیان میں آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی ہے، اپنے بیان میں کہا کہ مندروں میں گھنٹیاں نہیں بجیں گی، شیخ رشید کے ویڈیو بیان نے امن عامہ میں خلل ڈالا ہے. درخواست گزارکے مطابق شیخ رشید کے ویڈیو پیغام سے پاکستانی عوام کو اقلیتوں کے خلاف اشتعال دلائے جانے کا خطرہ ہے، ایسا بیان دے کربطورممبر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیراپنے عہدے کے حلف کی خلاف ورزی کی ہے جس پرانہیں قومی اسمبلی کی رکنیت سے نا اہل کیا جائے. عائشہ گلالئی نے درخواست دائرکرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے ہندوؤں کے بارے متعصبانہ بیان دیا، ہمارا مسئلہ نریندر مودی کے ساتھ ہے، ہندوؤں کے ساتھ نہیں، شیخ رشید نے نریندر مودی کی طرح عوام کو اشتعال دلایا، شیخ رشید کو گلی محلوں کی باتیں تو آتی ہیں لیکن کام کی بات نہیں آتی. عائشہ گلالئی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے لیڈرشپ کا مظاہرہ کیا ہے، ہمارے حکمران باہر کی دنیا سے ہی کچھ سیکھ لیں، الیکشن کمیشن سے شیخ رشید کی 62 اور 63 کے تحت نااہلی کی استدعا ہے. شیخ رشید نے ہندوؤں کے بارے متعصبانہ بیان دیا، ہمارا مسئلہ نریندر مودی کے ساتھ ہے، ہندوؤں کے ساتھ نہیں، شیخ رشید نے نریندر مودی کی طرح عوام کو اشتعال دلایا، شیخ رشید کو گلی محلوں کی باتیں تو آتی ہیں لیکن کام کی بات نہیں آتی. عائشہ گلالئی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے لیڈرشپ کا مظاہرہ کیا ہے، ہمارے حکمران باہر کی دنیا سے ہی کچھ سیکھ لیں، الیکشن کمیشن سے شیخ رشید کی 62 اور 63 کے تحت نااہلی کی استدعا ہے.

متعلقہ خبریں