جو کام کوئی نہ کر سکا وہ شیخ رشید نے کر دکھایا ۔۔۔ تاریخ میں پہلی بار پاکستان ریلویز نے پاک فضائیہ کے لیے بڑا کام شروع کر دیا

2019 ,مئی 2



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پاکستانی فضائیہ کے لیے پاکستان ریلوے کے ذریعے تیل کی ترسیل کی سہولت کا افتتاح کر دیاہے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے پاکستانی فضائیہ کے لیے پاکستان ریلوے کے ذریعے تیل کی ترسیل کی سہولت کا افتتاح کیاہے۔شیخ رشید احمد نے اس تیل کی ترسیل کے افتتاح کے موقعہ پر کہا کہ پاکستان ریلوے ملک کی ایک اہم دفاعی لائن ہے جو بہت سے اداروں کی معاونت کر رہی ہے اورکرتی رہے گی۔اس موقعہ پروفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مضبوط فضائیہ ہی ملک کے دفاع کی ضامن ہے اور دشمن کو شکست دینے میں پاک فضائیہ کا کردار لا زوال ہے۔وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کو پاکستانی فضائیہ پر فخر ہے۔یاد رہے کہ 25 اپریل کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہا تھا کہ رواں سال 12 نومبر ننکانہ صاحب میں گرو نانک کے نام پر اسٹیشن بنایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ بابا یہ گرو نانک ریلوے اسٹیشن سکھ برادری کے لیے تحفہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ایم ایل ون کے تحت 18 سو کلو میٹر ڈبل ٹریک پشاور سے کراچی تک بچھایا جائے گا اور ایم ایل 2 میں بھی ایسا ہی کیا جائے گا اور ریلوے ٹریکس کی اپ گریڈنگ بھی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں