ماں کے انتظار میں نڈھال ننھا پانڈا

2018 ,جنوری 13



سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک): چین میں اپنی ماں کے انتظار میں نڈھال ننھے پانڈے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ چین کے وولونگ پانڈا کلب کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں ایک ننھا پانڈا دکھائی دے رہا ہے جو اپنی ماں کا انتظار کر رہا ہے۔

پانڈا کی ماں کھانا کھانے کی غرض سے دور ہے اور پانڈا اس کا انتظار کرتا ہوا نہایت نڈھال اور نیند میں اونگھتا معلوم ہورہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مقبول ہونے کے بعد لوگوں نے اس ننھے پانڈے سے ہمدردی کا اظہار کیا اور اس کی تنہائی پر افسوس بھی کیا۔

متعلقہ خبریں