عمران خان کامیاب ہوگئے ۔۔۔ چین اور سنگا پور سے اچانک ایسی خبر آگئی کہ پاکستانی خوشی سے نہال ہوگئے، وزیر اعظم عمران خان کو دعائیں دینے لگے

2019 ,مارچ 19



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آتے ہی وزیراعظم عمران خان نے ملکی حالات میں بہتری لانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے عزم کا اظہار کیا تھا ، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا گیا جبکہ کئی ممالک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی تاہم اب چینی اور سنگاپور کی کمپنیوں نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چین اور سنگا پور کی کمپنیاں پاکستان میں ہاؤسنگ، مینوفیکچرنگ اورشپینگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کریں گی۔ پاکستان میں کی جانے والی اس سرمایہ کاری حجم چار ارب ڈالر تک ہوگا۔ چینی کمپنی ایکس سی ایم جی اور ایچ ایس ایس گروپ نے لیٹرآف انٹینٹ جاری کردیا ہے۔جس کے مطابق ہاؤسنگ اور مینوفیکچرنگ کمپنی میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔دوسری جانب سنگاپورکی کمپنی شپینگ سیکٹر میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ سنگاپورکی کمپنی کی اس سرمایہ کاری سے پاکستان میں چارہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی اور شپینگ کے شعبے میں سرمایہ کاری سے غیر ملکی شپس کو ادا کئےگئے زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان تقریباً چار ارب ڈالر فریٹ کی مد میں ادا کرتا ہے، گوادر اور سی پیک کے باعث پاکستان میں شپنگ سیکٹر میں بہت مواقع موجود ہیں۔یاد رہے کہ قبل ازیں متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاری وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔ اماراتی وفد ڈیموں کی تعمیر سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان وسیع پیمانے پر پہلے بھی سرمایہ کاری کی جارہی ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے پاکستان کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے بھی موجودہ حکومت کی کافی حد تک مدد کی ہے۔ جبکہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے پاکستان کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے بھی موجودہ حکومت کی کافی حد تک مدد کی ہے۔

متعلقہ خبریں