ہر دلعزیز مذہبی سکالر مرحوم جنید جمشید کی 3 سال پہلے کی گئی وہ خواہش جسے عمران خان نے اپنی حکومت آتے ہی پورا کر دیا ، جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی

2019 ,مارچ 19



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ایس ایل سے متعلق مرحوم جنید جمشید کی خواہش بالآخر پوری ہوگئی، مرحوم گلوکار نے 3 برس قبل خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اپنے برینڈ جے ڈاٹ لوگو پاکستان کے میدانوں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز مرحوم گلوکار جنید جمشید کی پی ایس ایل سے متعلق خواہش پوری ہوگئی ہے۔ تین برس قبل جنید جمشید کی جانب سے پاکستان سپر لیگ سے متعلق خصوصی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا۔ جسے عمران خان کے پورا پی ایس ایل اگلے سال پاکستان میں کروانے کے اعلان نے پورا کر دیا ، مرحوم جنید جمشید کی کمپنی جے ڈاٹ پاکستان سپر لیگ کے اسپانسرز میں شامل ہے۔ اس حوالے سے جنید جمشید نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ اپنی کمپنی جے ڈاٹ کا لوگو پاکستانکے میدانوں میں لگا دیکھنا چاہتے ہیں۔ اب جنید جمشید کی جانب سے 3 برس قبل کی گئی خواہش پوری ہوئی ہے۔ رواں برس پاکستان سپر لیگ کے 8 میچز کا پاکستان میں انعقاد ہوا ہے۔ اور ان میچز کے دوران جے ڈاٹ کا لوگو میدان میں آویزاں کیا گیا۔ واضح رہے کہ مسلسل دوسری مرتبہ پی ایس ایلفائنل ہارنے پر ڈیرن سیمی دلبرداشتہ ہوگئے، فائنل ختم ہونے کے بعد میدان میں اکیلے سر جھکائے افسردہ بیٹھے رہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ ویون رچرڈ نے زلمی کے کپتان کو آ کر حوصلہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ 4 کے فائنل میں پشاور زلمی کوکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پشاور زلمی کو مسلسل دوسرے برس پی ایس ایل فائنل میں شکست ہوئی۔ فائنل میں فتح کے بعد جہاں ایک جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی جشن منانے میں مصروف تھے، وہیں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کافی دلبرداشتہ دکھائی دیے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو نے پاکستانی شائقین کرکٹ کو خاصا افسردہ بھی کردیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی فائنل ختم ہونے کے بعد میدان میں اکیلے سر جھکائے افسردہ بیٹھے رہے۔

متعلقہ خبریں