اہم ترین اسلامی ملک میں خواتین کو ایسی “شرمناک دوا” استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی کہ جان کر مرد حضرات سر پکڑ لیں گے

2019 ,جنوری 19



قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصر نے خواتین کو جنسی خواہشات بڑھانے والی دوا “ویاگرا” کے استعمال اور خرو فروخت کی اجازت دے دی ہے۔ مصری خواتین کی جنسی خواہشات بڑھانے والی ادویات کی تیاری اور فروخت کی اجازت دینے والا پہلا عربی ملک بن گیا ہے۔مصری دوا سازکمپنی کے مطابق اس دوا کی ویاگرا کہنا نامناسب ہے، یہ نام ہم نے نہیں بلکہ مقامی میڈیا نے دیا ہے۔ دوسری جانب مصری ڈاکٹر کا کہنا تھا خواتین کی ویاگرا کہنا ایک گمراہ کن اصطلاح ہے، جنہوں نے اس دوا کا نسخہ اپنے کسی بھی مریض کا لکھ کر دینے سے انکار کیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دوا کبھی بھی اس خاتون پر مؤثر نہیں ہو گی جس کو کسی بھی تفسیاتی یا جسمانی مسائل کا سامنا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق جہاں بھی یہ دوا مردانہ کمزوری کو دور کرنے کے لئے خون کے بہاؤ کو بہتر بناتی ہے، وہیں خواتین کی ویاگرا کو اینٹی ڈیپریسنٹ اور دماغ میں کیمکلز کو متوازن کرکے جنسی خواہشات بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ خواتین کی ویاگرا یا فلبانسرین کو خواتین کے لیے ‘گلابی گولی’ کے طور پر دکھایا گیا جو کہ مصر میں مردوں کے لئے ملنے والی ویاگرا کی نیلی گولی کے مقابل ہے۔ ماہر صحت نے اس دوا سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس دوا کی افادیت اس کے نقصان کے مقابلے میں بہت کم ہے انہوں نے خبردار کیا کہ بلڈ پریشر کا گرنا بہت سنگین مسئلہ ہے۔

متعلقہ خبریں