اسے کہتے ہیں بدلہ لینا: جنگی محاذ پرشکست کے بعد پاکستان نے بھارت کو پھر سے ناکوں چنے چبوا دیئے، دشمن کا ایسا زبردست نقصان کر ڈالا جو مودی کے خیالوں میں بھی نہیں تھا

2019 ,مارچ 19



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ائیر انڈیا کو 16مارچ سے اب تک ساٹھ کروڑ کا نقصان ہوگیا۔ پروازوں کو یورپ اور امریکا پہنچنے کے لیے گجرات، بحیرہ عرب سے ہو کر جانا پڑ رہا ہے، گزشتہ ہفتے دو بھارتی طیارے ٹکرانے سے بال بال بچے۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے بھارت پریشان ہو گیا،  ائیر انڈیا کو 16مارچ سے اب تک ساٹھ کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔ امریکا اور یورپی ممالک میں جانے کے لیے بھارتی طیاروں کو پہلے جنوبی گجرات اور بحیرہ عرب سے ہو کر جانا پڑ رہا ہے جبکہ ری فیول کیلئے شارجہ اور ویانا میں لینڈ کرنا پڑتا ہے۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے مغربی ممالک کا فاصلہ مزید چار گھنٹے بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے بھارتی مسافر پریشانی کا شکار ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے گزشتہ ہفتے ممبئی کی فضائی حدود میں دو بین الاقوامی جہاز ایک دوسرے سے ٹکرانے سے بال بال بچے، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی یہ خبر تھی کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے مختلف شہروں میں فضائی آپریشن بند کر دیا جبکہ پاکستان ریلوے میں بھی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)کے مطابق لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ، پشاور اور ملتان میں فضائی آپریشن بند کر دیا گیا اور اندرون اور بیرون ملک جانے والی پروازیں روک دیں ۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان ریلوے نے بھی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی۔ ریلوے حکام نے بھی ملک بھر میں ریلوے پولیس سکیورٹی کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ۔پاک بھارت کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن بند اور ریلوے کی سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ۔واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے سرحدوں کی دونوں جانب جنگی طیاروں کی پروازیں جاری تھیں۔

متعلقہ خبریں