نہ نوازشریف اور نہ ہی شہباز شریف ۔۔ مسلم لیگ ن کو دراصل اب کون چلا رہا ہے ؟ بڑا انکشاف

2019 ,جون 30



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) میں چچا بھتیجی کی لڑائی، پارٹی میں مریم نوازشریف کا بیانیہ چل رہا ہے، شہبازشریف کی پارٹی کے اندر کوئی نہیں سنتابلاول بھٹو اور شہبازشریف ایوان میں وزیراعظم کو سلیکٹڈ کہہ کر خوش رہے اور ہم نے بجٹ منظور کروا لیا، اپوزیشن جماعتیں اب بکھر رہی ہیں، وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے 12 ارکان کی فہرست جلد جاری کریں گے وہ بعد پاکستان کی معاشی حالت تبدیل ہو چکی ہوگی، عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں ہونے والی ترقی سے لوگ 1960 ء کی دہائی بھول جائیں گے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی پریس کانفرنس اتوار کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین نے کہا کہ امریکا اور افغانستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے، یورپی یونین سے 25 سال بعد سائنس و ٹیکنالوجی میں رابطے بحال ہوئے ہیں۔ افغانستان کے شہر قندھار میں کامسیٹس یونیورسٹی قائم کر رہے ہیں، افریقا میں بھی یہ یونیورسٹی قائم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ معیشت کو درپیش اصل چیلنج ٹیکس وصولیاں ہیں، معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں، خارجہ محاذ پر بھی اچھی خبریں آرہی ہیں یہ پاکستان کیلئے اچھی جبکہ اپوزیشن کیلئے بری خبریں ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف قائد حزب اختلاف کے علاوہ تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دے چکے ہیں وہ کبھی بھی بحران یا اپوزیشن کے ادوار کے لیڈر نہیں رہے، وہ مشکل وقت کے لیڈر نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے اس موقع سے فائدہ اٹھا کر شہبازشریف کی قیادت پر شب خون مارا ہے، اس وقت پارٹی میں بیانیہ مریم نواز کا ہی چل رہا ہے، شہبازشریف کی بات پارٹی میں بھی کوئی نہیں سن رہا۔ مسلم لیگ (ن) میں چچا بھتیجی کی لڑائی، پارٹی میں مریم نوازشریف کا بیانیہ چل رہا ہے،

متعلقہ خبریں