سارہ علی خان فوٹو گرافر پر برس پڑیں

2018 ,ستمبر 21



ممبئی (مانیٹرنگ رپورٹ) بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان ایک بارپھر خبروں کی زینت بن گئی اور اس بار وہ ایک فوٹو گرافر پر برس پڑیں۔ سارہ علی خان اپنے نجی کام کی وجہ سے ایک جگہ گئیں جہاں وہ عمارت کی حدود میں کرسی پربیٹھ کر انتظار میں مصروف تھیں اس دوران ایک فوٹو گرافر داخل ہو کر تصاویر لینے لگا جس پر اداکارہ غصے پر قابو نہ رکھ سکیں اور فوٹو گرافر پر برس پڑیں اورکہا کہ آپ یہاں کیا کر رہے ہیں، آپ اس حدود میں نہیں آسکتے تاہم کچھ دیر بعد ہی اداکارہ نے غصے پر فوٹو گرافر سے معافی مانگ لی۔

واضح رہے کہ ابھیشیک کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’قدر ناتھ ‘ میں سارہ علی خان سوشانتھ سنگھ راجپوت کے ہمراہ ڈیبیو کر رہی ہیں اور یہ فلم رواں سال 30 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ خبریں