پاکستانی پائلٹ کی شہادت سے متعلق بھارتی خبر جھوٹی نکلی

2019 ,مارچ 4



 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا نے گروپ کیپٹن آغا مہر کی تصویر شہزاز الدین کے نام سے پھیلائی تاہم گروپ کیپٹن آغا مہر نے سینئر صحافی سے رابطہ کرکے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا پول کھول دیا۔  آغا مہر نے کہا کہ میں زندہ ہوں اور محاذ پر اپنی ذمہ داری ادا کررہا ہوں۔ پاکستان کی 27فروری کی کامیاب کارروائی کے بعد سے مسلسل بھارتی میڈیا پاکستانی پائلٹ سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلارہا تھا۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ شہزاز الدین ایف 16 اڑا رہے تھے جو بھارتی فضائیہ کی کارروائی کے دوران شہید ہوگئے۔

متعلقہ خبریں