لندن کی ہواوں میں ایسی چیز اڑنے لگی کہ سارے جہاز ہی اتار لیے گئے، ایک لاکھ دس ہزار سے زائد مسافر ایئر پورٹس پر موجود، 760 فلائٹس منسوخ، ہر طرف کھلبلی مچ گئی

2018 ,دسمبر 20



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب اچانک انتظامیہ نے گیٹ وک ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بند کر دیا اور تمام فلائٹس کو گراونڈ کر دیا گیا ۔ بدھ کی رات لندن کے انتہائی مصروف ایئر پورٹ گیٹ وک کے ارد گرد بڑی تعداد میں اچانک ڈرونز ہوا میں آ گئے جس کے باعث ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا اور تمام فلائٹس کو گروانڈ کر دیا گیا ہے ۔لندن میں اب تک مجموعی طور پر 760 فلائٹس کینسل ہو چکی ہیں اور ایک لاکھ 10 ہزار مسافر ایئر پورٹس پر خوار ہو رہے ہیں تاہم 14 گھنٹوں سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود بھی صورتحال معمول پر نہیں آ پائی ہے۔سوسکس پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرونز کا اچانک اڑنے سے دہشتگردی کا کوئی تعلق یا عنصر سامنے نہیں آ سکا ہے تاہم یہ صرف و صرف بے چینی پھیلانے کیلئے کیا گیا ہے اور یہ انڈسٹریل خصوصیات والے ڈرونز ہیں جو کہ خطرے سے خالی ہیں۔ایئر پورٹ پر تمام فلائٹس منسوخ کر دی گئیں ہیں جبکہ لندن آنے والے فلائٹس کو بھی دیگر ایئر پورٹس کی طرف موڑا جا رہاہے ۔ لندن کے حکام کی جانب سے ماحول مکمل طور پر پر امن نہ ہو جانے تک تمام فلائٹس کو منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔دراصل یہ واقع بدھ کی رات تقریبا 9 بجے اس وقت پیش آیا جب رن وے کی حدود میں دو ڈرونز کو اڑتے ہوئے دیکھا گیا تاہم کچھ دیر کے بعد ڈرونز کے غائب ہو جانے کے بعد فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا۔ تاہم جب رات 12 بجے مزید ڈرونز کو ایئر پورٹ کی حدود میں آتا ہوا دیکھا گیا تو تمام تر فلائٹس کو منسوخ کر دیا گیا اور تاحکم ثامی فلائٹ آپریشن کو معطل رکھنے کہ ہدایت کی گئی ۔گیٹ وک ایئر پورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر کرس ووڈروف کا کہنا ہے کہ پولیس ڈرونز اڑانے والوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے اور جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ان ڈرونز کو گرانا نہیں چاہتے کیونکہ یہ خدشہ بھی موجود ہے کہ ان ڈرونز میں کہیں دھماکہ خیز مواد موجود نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹ پر ابھی کھولنا محفوظ نہیں ہے کیونکہ ڈرونز کو رنے کے نہایت قریب دیکھا گیا ہے ۔اس وقت پولیس کے 20 یونٹس ڈرونز اڑانے والوں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ایئر پورٹ پر وسیع پیمانے پر مسافروں کیلئے کھانے اور پینے کے انتظامات کر دیئے گئے ہیں ۔ گیٹ وک ایئر پورٹ پر آنے والی دیگر فلائٹس کو مانچسٹر، برمنگھم اور لیوٹن سمیت دیگر کئی ایئر پورٹس کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ لندن کے حکام کی جانب سے فی الحال ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال کرنے سے متعلق کوئی اعلان سامنے نہیں آسکا ہے۔

متعلقہ خبریں