وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، کیا گفتگو ہوئی ؟ جانئے

2019 ,اگست 11



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس دوران ایرانی صدر نے کہا کہ آئینی مفادات کاحصول اورپرامن زندگی کشمیریوں کاحق ہے،پاکستان اوربھارت تحمل کامظاہرہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارت کے غیر آئینی اقدام سے متعلق ایرانی صدر کو آگاہ کیا ۔عمران خان نے مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم پرتشویش کااظہاربھی کیا ۔ ایرانی صدر نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ طاقت سے نہیں مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا ۔حسن روحانی نے عید الاضحی کے موقع پر پاکستان عوام کو مبارک باد کا پیغام بھی دیا ۔ایرانی صدر کا کہناتھا کہ خطے میں قیام امن اور سلامتی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔

    متعلقہ خبریں