بھارتی مظالم کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

2018 ,مئی 6



سری نگر( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف حریت قیادت کی کال پر آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بڑھتے مظالم اور نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیے جانے کے خلاف حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی۔شٹرڈاون ہڑتال کے باعث سری نگر سمیت مختلف شہروں میں بازار مکمل طور پر بند ہیں اور ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔ بھارتی فورسز نے گزشتہ روز 4 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا جس کے خلاف حریت قیادت کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی۔

متعلقہ خبریں