افغانستان کے خلاف میچ میں تباہ کن باﺅلنگ ، شاہین شاہ آفریدی نے 20 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

2019 ,جون 29



لیڈز (مانیٹرنگ رپورٹ) افغانستان کے خلاف میچ میں تباہ کن باﺅلنگ کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے 20 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ افغانستان کے خلاف میچ میں 19 سالہ شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 4 افغان بلے بازوں کا شکار کیا۔

انہوں نے افغانستان کے کپتان گلبدین نائب، حشمت اللہ شہیدی، نجیب اللہ زردان اور راشد خان کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ اپنی تباہ کن باﺅلنگ کے باعث شاہین آفریدی ورلڈ کپ کے ایک میچ میں4وکٹیں لینے والے کم عمر ترین پلیئر بن گئے۔ انہوں نے سکاٹ لینڈ کے جان بلیئن کا20 سال پرانا ریکارڈ توڑا ہے۔

    متعلقہ خبریں