وزیر خارجہ نے اپوزیشن کو بڑا چیلنج کردیا

2019 ,جون 7



ملتان (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے مہنگائی کم ہوتی ہے توشوق پورا کرلے ، اپوزیشن کو ماضی کے تجربات سے سبق سیکھنا چاہئے، پہلے یہ طے تو کرلیں کے مہنگائی کا ذمہ دار کون ہے؟ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن یہ کہہ رہی ہے کہ ہم نے مہنگائی کیخلاف آواز اٹھانی ہے پہلے یہ طے تو کرلیں کے مہنگائی کا ذمہ دار کون ہے؟

انہوں نے کہا اپوزیشن مہنگائی کے خلاف احتجاج کررہی ہے ، اگر اپوزیشن کے احتجاج سے مہنگائی کم ہوتی ہے توشوق پورا کرلے ، اپوزیشن کو ماضی کے تجربات سے سبق سیکھنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو اپوزیشن اعلان کررہی ہے کیا اس سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی؟ حکومت ایسے اقدامات کررہی ہے جس سے معیشت بہتر ہو، دیکھنے کی بات ہے وزیر ستان میں کس نے امن قائم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے دباﺅ پر دفاعی بجٹ میں کمی نہیں کی گئی بلکہ پاک فوج نے خود اضافی بجٹ لینے سے انکار کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ شہباز شریف وطن واپس آرہے ہیں تو اچھی بات ہے ، عدالتیں آزاد ہیں ، ان کو عدالتوں کا سامنا کرنا چاہئے۔

    متعلقہ خبریں